Live Updates

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے، صدرمیکرون

مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پراقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے، گفتگو

جمعرات 10 اپریل 2025 14:27

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے، صدرمیکرون
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔

ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہوگا۔خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات