لاہور: قصاب بہنوئی نے گھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا

ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلالیا‘ پولیس

جمعرات 10 اپریل 2025 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نیگھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلالیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو چھریاں چل گئیں۔پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جب کہ ملزم فیاض قصاب ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :