اوکاڑہ ‘ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، 3 فرار

مقابلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے‘پولیس کا دعوی

جمعرات 10 اپریل 2025 15:41

اوکاڑہ ‘ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، 3 فرار
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)اوکاڑہ میں دایارام پل دیپالپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے 6 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :