جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں ”بائیوانفارمیٹکس آلات برائے مالیکیولر بیالوجی اور بائیومیڈیکل ریسرچ“ کے موضوع پر 2 روزہ ورکشاپ شروع

جمعرات 10 اپریل 2025 16:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں ”بائیوانفارمیٹکس آلات برائے مالیکیولر بیالوجی اور بائیومیڈیکل ریسرچ“ کے موضوع پر 2 روزہ تیسری نیشنل ہینڈزآن ٹریننگ ورکشاپ شروع ہو گئی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاکو مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو میڈیکل ریسرچ کے شعبوں میں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عامر جمیل نے کہا کہ دورحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے سائنسی اصولوں کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے تاکہ مختلف شعبوں میں درپیش مسائل کا اختراعی بنیاد پر حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈزآن ٹریننگ پیشہ وارانہ افراد کی استعدادکار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی سوچ کو نئے زاویے سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری ڈاکٹر محمد انجم ضیانے شرکاپر زور دیا کہ وہ اپنی استعدادکار کو بڑھانے کےلئے تمام کوششیں عمل میں لائیں۔اس موقع پر طلبا، محققین اورپروفیشنلز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :