فیصل آباد میں بچوں کی شرارت سے گھر میں آتشزدگی، 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 10 اپریل 2025 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) فیصل آباد میں بچوں کی شرارت سے گھر میں آتشزدگی سے 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد کے نواحی علاقہ ڈجکوٹ میں مدنی مسجد کے قریب گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

بچوں نے شرارت سے کمرے میں فوم کو آگ لگائی جو پورے کمرے میں پھیل گئی۔ حادثہ میں آگ کی زد میں آکر 7 سالہ اذان اور 19 سالہ محمد طلال جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔