ابوظبی، نمائش میں نایاب نیلا ہیرا خصوصی توجہ کا مرکزبن گیا

ہم بہت پر امید ہیں کہ یہاں نایاب ہیروں کے تاجر اور شوقیہ خریدار دونوں موجود ہیں،کمپنی سربراہ

جمعرات 10 اپریل 2025 16:52

ابوظبی، نمائش میں نایاب نیلا ہیرا خصوصی توجہ کا مرکزبن گیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منعقد ہونے والی 10 کروڑ ڈالرز مالیت کی نایاب ہیروں کی نمائش میں نایاب نیلا ہیرا خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نمائش میں رکھے گئے 8 ہیروں کا کل وزن 700 قیراط سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں جنوبی افریقہ سے لایا گیا 10 قیراط کا نایاب نیلا ہیرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا کیونکہ اسے اب تک دریافت ہونے والا سب سے اہم نیلا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔

رواں برس مئی میں اس ہیرے کی 2 کروڑ ڈالرز میں نیلامی متوقع ہے۔کمپنی کے سربراہ کوئگ بروننگ نے بتایا کہ اس نمائش کے لیے ابو ظبی کا انتخاب کرنے کی وجہ اس علاقے کے لوگوں کی ہیروں میں دلچسپی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت پر امید ہیں کہ یہاں نایاب ہیروں کے تاجر اور شوقیہ خریدار دونوں موجود ہیں۔