دلی ہائیکورٹ نے حریت رہنما نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی ای) نے نعیم احمد خان کو 24 جولائی 2017 کو گرفتار کیاتھا

جمعرات 10 اپریل 2025 16:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)دہلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمانعیم احمد خان کی ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جسٹس نوین چاولہ اور شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کی دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف خان کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے نعیم احمد خان کی درخواست 3 دسمبر 2022 کو مسترد کی تھی۔بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی ای) نے نعیم احمد خان کو 24 جولائی 2017 کو گرفتار کیاتھا ۔ وہ اس وقت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت نئی کی تہاڑ کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔