مقبوضہ جموں وکشمیر، سڑک حادثات میں 2افراد کی جانیں ضائع، 7خواتین سمیت 13افراد زخمی

جمعرات 10 اپریل 2025 16:59

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے علاقے کستی گڑھ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک لوڈ کیریئر رام بن سے ڈوڈ جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیاجس کے نتیجے میںدو افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ چار زخی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوںکو ڈوڈہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ضلع پونچھ میں سڑک کے ایک حادثے میں سات خواتین سمیت کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔ضلع میں مینڈھر کے علاقے دھرگلون میں ایک گاڑی 100فٹ گہری ایک کھائی میں جا گری جسے کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے جن میں سات خواتین بتائی جا رہی ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے مینڈھر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔دریں اثنابارہمولہ ضلع کے علاقے چنار کالونی تلگام میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 29 سالہ ٹپر ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ضلع گاندربل میں ایک خاتون اور اسکے دو بچوںنے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے حادثات کی رپورٹ درج کر لی ہے۔