وزیرصحت مصطفٰی کمال اوروزیرآئی ٹی شیزا فاطمہ خواجہ کا دورہ پمز،ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے تحت او پی ڈی سسٹم کا معائنہ کیا

جمعرات 10 اپریل 2025 17:02

وزیرصحت مصطفٰی کمال اوروزیرآئی ٹی شیزا فاطمہ خواجہ کا دورہ پمز،ون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال اور وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ خواجہ نے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے تحت او پی ڈی سسٹم کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں وزرا نے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے تحت او پی ڈی سسٹم کا معائنہ کیا،وزیر صحت اور وزیر آئی ٹی کو او پی ڈی میں دیکھ کر مریض مسائل بتانا شروع ہوگئے۔وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کے مسائل کو فوری حل کریں۔\932

متعلقہ عنوان :