ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم

میرا بیانیہ ملک میں استحکام اور بحیثیت پاکستانی ملک کو مضبوط ریاست اور ترقی کا ہے،سابق گورنر سندھ

جمعرات 10 اپریل 2025 17:24

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ و نشان امتیاز نے ایم پی پی میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، جئے سندھ محاذ، پی کیو اے، ہزارہ صوبہ تحریک، پاکستان عوامی حقوق تحریک کے رہنماں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر آج میری پہچان پاکستان میں شامل ہونے سے ہمارے قومی ویژن کی جہت ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ شامل ہونے والوں نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہایم پی پی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے۔ جہاں تمام پاکستانی بلا امتیاز مل کر ملک کی ترقی اور اتحاد کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ میری پہچان پاکستان ایک ایسا قومی بیانیہ ہے جو اس یقین پر کھڑا ہے کہ ہماری سب سے پہلی شناخت پاکستانی ہونا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحریک کا مقصد ملک میں اتحاد، وقار، تعلیم، انصاف، جدت، برابری پر مبنی مواقع کی فراہمی ہے۔

تاکہ نوجوان نسل کو ایک مضبوط اور خود مختار پاکستان کی تعمیر میں شریک کیا جا سکے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ ملک اسوقت جس صورتال سے دوچار ہے۔ وقت آچکا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ایک ایسے نظریئے کا ساتھ دیں جو ملک کو ایک مثبت سمت دے۔ جہاں پر ہر پاکستانی کی آواز سنی جائے اور ہر شہری کو ترقی کرکے مساوی مواقع ملیں۔ ملک میں استحکام اور بحیثیت پاکستانی ملک کو مضبوط ریاست اور ترقی کا ہے۔ ملکر ملک کی خدمت کریں گے۔ہم سے جوق در جوق رابطے کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے ہر آنے والے کو ویلکم کریں گے۔