پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا یوم دستور پر آزادی صحافت، بنیادی انسانی حقوق،شخصی آزادیوں، جمہوریت کے فروغ، پارلیمان کی بالادستی اور آئین کی حکمران کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

جمعرات 10 اپریل 2025 18:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے یوم دستور پر آزادی صحافت، بنیادی انسانی حقوق،شخصی آزادیوں، جمہوریت کے فروغ، پارلیمان کی بالادستی اور آئین کی حکمران کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان ،سیکرٹری نوید اکبر اور دیگر عہدیداروں نے یوم دستور پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ یومِ دستور آئین سے وابستگی، جمہوری تسلسل اور قومی وحدت کی تجدید کا دن ہے، یوم آزادی اور یوم پاکستان کی طرح 10 اپریل یوم دستور بھی ملکی پارلیمانی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،آج کا دن ہمیں 1973ء کے آئین کی نہ صرف یاد دلاتا ہے بلکہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا روشن باب بھی ہے،1973ء کا آئین چونکہ قومی شناخت اور جمہوری نظام کی اساس ہی.آئین ریاست کے نظم و نسق، اداروں کے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تعین کرتا ہے،یوم دستور پر پی آر اے پاکستان آئین، پارلیمان، جمہوری نظام کے فروغ اور میڈیا کی حقیقی معنوں میں آزادی کے لئے پرعزم ہی. ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی قیادت نے 1973 میں متفقہ دستوری دستاویز کی تیاری میں اپنا جو کرداد ادا کیا اسی طرح آئین کی مکمل پاسداری کے لیے بھی موجودہ سیاسی قیادت کو اکھٹے ہونا ہو گا۔