لاہور ریلوے اسٹیشن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ریلوے کی ٹیم کی مشترکہ انسپیکشن

سٹالز کو بھاری جرمانے جبکہ ایک سٹال کو سربمہر کر دیا گیا

جمعرات 10 اپریل 2025 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)لاہور ریلوے اسٹیشن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ریلوے کی ٹیم کی مشترکہ انسپیکشن۔ 3 سٹالز کو بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ ایک سٹال کو سربمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صائمہ ممتاز اور ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ غیر منظور شدہ اشیا قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ایکسپائرڈ آئٹمز موقع پر ہی تلف کر دی گئی۔ سٹالز پر صفائی ستھرائی کا معیار بھی خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ مسافروں کو معیاری اشیا کی دستیابی ممکن بنانے کے حوالے سے افسران کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اشیا کی فروخت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ خلاف ورزی پر ٹھیکہ منسوخ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :