قومی اسمبلی کا کورم کیوں ٹوٹا‘اندرونی کہانی سامنے آگئی ‘کورم ٹوٹنے میں پیپلز پارٹی کا مرکزی کردارنکلا

جمعرات 10 اپریل 2025 22:31

قومی اسمبلی کا کورم کیوں ٹوٹا‘اندرونی کہانی سامنے آگئی ‘کورم ٹوٹنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)قومی اسمبلی کا کورم کیوں ٹوٹا‘اندرونی کہانی سامنے آگئی ‘کورم ٹوٹنے میں پیپلز پارٹی کا مرکزی کردار نکلا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیف وہپ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے حکومت کو آگاہ کردیاہے کہ پی پی پی ارکان کو لایا گیا تھا مگر جب ڈپتی سپیکر اجلاس کیلئے آئے تو پھر 22ارکان اجلاس سے چلے گئے۔

پہلی بار کورم ٹوٹنے کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کے چیف وہپ اس دوران اپنے اور پیپلز پارٹی کے اراکین کو ایوان میں بلاتے رہے۔جب کورم کیلئے درکار 86 اراکین پورے ہوگئے تو ڈپٹی سپیکر افس کو آگاہ کیا گیا۔اس دوران پیپلز پارٹی کے اراکین بھی ایوان میں موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی ڈپٹی سپیکر ایوان میں آئے اور اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے 22 اراکین اچانک ایوان سے چلے گئے۔پیپلز پارٹی کے اغا رفیع اللہ کے اشارے پر اراکین ایوان سے گئے۔طارق فضل چوہدری نے آج کورم ٹوٹنے کا باعث پیپلز پارٹی کو قرار دے دیا۔