گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ سرفراز حسین انصاری کی ملاقات

جمعرات 10 اپریل 2025 23:01

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ سرفراز حسین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ سرفراز حسین انصاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی. ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبہ میں پبلک سیکٹرز انٹرپرائزیز اداروں سے متعلق آڈٹ رپورٹ 2024-25 پیش کی. آڈٹ رپورٹ میں فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن، سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ، کے پی ایزمک، ٹیوٹا خیبر پختونخوا کے ادارے شامل ہیں.

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کیجانب سے پیش کی جانیوالی آڈٹ رپورٹ میں مذکورہ اداروں کے مالی اخراجات میں شفافیت کا جائزہ لیا گیا ہی. گورنر خیبرپختونخوا کو 12 اداروں سے متعلق آڈٹ رپورٹس میں 700 کے قریب آڈٹ پیراز سے متعلق PAC اجلاس کے تعطل کا بھی بتایا گیا. اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مختلف محکموں میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے آڈٹ رپورٹس کی سفارشات پر من و عن عملدرآمد ہونا چاہئے، مالی امور میں شفافیت کے بغیر اقتصادی و ادارہ جاتی مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتی.