ہتک عزت دعویٰ کیس میں اداکارہ ریما خان کی درخواست پر فریقین وکلاء سے دلائل طلب

جمعرات 10 اپریل 2025 23:03

ہتک عزت دعویٰ کیس میں اداکارہ ریما خان کی درخواست پر فریقین وکلاء سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ہتک عزت کے ٹریبونلز کی عدم تشکیل اور ہتک عزت دعویٰ کیس میںاداکارہ ریما خان کی درخواست پر فریقین وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شاہد رفیق نے درخواست گزار کو بدنام کرنے والے الزامات عائد کئے، شاہد رفیق کا دعویٰ کیا کہ ریما خان کی فلم ’’لو میں گم‘‘ میں 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، یہ رقم نہ توواپس کی اور نہ ہی فلم کے منافع میں حصہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریماخان نے موقف اپنایا کہ لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، شاہد رفیق نامی شخص کو جانتی تک نہیں، شاہد رفیق نامی شخص نے الزام لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، عدالت شاہد رفیق کو ایک ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے، نئے قانون کے بعد صرف ڈیفامیشن ٹریبونلز میں ہی درخواست دائر کی جا سکتی ہے، پنجاب بھر میں ابھی تک یہ ٹریبونلز قائم نہیں ہوئے، ٹربیونل قائم نہ ہونے کے باعث درخواست گزار کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، استدعا ہے کہ پنجاب ڈیفامیشن ایکٹ 2024 کے تحت ہتک عزت کے ٹریبونلز قائم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔