اٹک،اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ادباء وشعراء کے لیے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے انعامات کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 10 اپریل 2025 23:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ادباء وشعراء کے لیے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے انعامات کا اعلان کر دیا گیا۔ اٹک کی تحصیل حضرو سے ممتاز ادیب و شاعر ڈاکٹر خاور چودھری کی کتاب " بجھنا ڈیوا " بھی قومی ادبی ایوارڈ کی حق دار قرار دیدی گئی۔ اس بات کا اعلان ڈاکٹر نجیبہ عارف صدر نشین ، اکادمی ادبیات پاکستان نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خاور چوہدری کی کتاب ’’ بجھنا ڈیوا '‘،ہندکو نثر کے لیےخاطر غزنوی قومی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ ان کے ساتھ ساتھ دیگر مصنفین کیلئے بھی قومی ادبی انعام کا اعلان کیا گیا، ہر کتاب کے مصنف کو دودولاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ خاور چودھری نے اپنا یہ ایوارڈ حضرو کی زرخیز مٹی کے نام کرتے ہوئے اکادمی ادبیات کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ چھچھ چوراسی کے چیئرمین ممتاز ادیب محمد خالد خان ، جنرل سیکرٹری و معروف صحافی نثار علی خان سمیت چھچھ بھر سے علمی ، ادبی اور سماجی شخصیات نے ڈاکٹر خاور چودھری کو قومی ادبی ایوارڈ پر مبارکباد دی ہے۔\378