9سالہ بچی سے زیادتی،ملزم کوعمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 10 اپریل 2025 23:15

9سالہ بچی سے زیادتی،ملزم کوعمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)سیشن کورٹ نے لاہور میں 9سالہ بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عادل کو عمر قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر ندیم رزاق نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

تھانہ اقبال ٹائون میں2022 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے نو سال کی بچی کے ساتھ بد کاری کی تھی۔ سرکاری گواہان کی گواہی کی روشنی میں سزا کا حکم سنایا گیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شازیہ رشید نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں، ملزم کے خلاف نو گواہ پیش کئے گئے، میڈیکل رپورٹ سے جرم ثابت ہے۔

متعلقہ عنوان :