۵جمعرات کے روز جام غلام قادر ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر ایس پی حب سید فضل شاہ بخاری نے ہسپتال کادورہ

جمعرات 10 اپریل 2025 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کے احکامات پر ایس ایس پی حب نے ایکشن لیکر فوری اقدامات کا آغازکردیا جمعرات کے روز جام غلام قادر ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر ایس پی حب سید فضل شاہ بخاری نے ہسپتال کادورہ کیااور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہسپتال کا دورہ کیا فوری طور پر سیکیورٹی نفری تعیناتی کے احکامات جاری کئے موثر اور فوری ایکشن لینے پر جام غلام قادر ہسپتال انتظامیہ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورایس پی حب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ان کے دورے سے ہسپتال انتظامیہ کو بہت عزت ملی اور ہماری فوری درخواست کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری تعیناتی کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں امید ہے کہ حمایت اور تعاون کا یہ جذبہ حب کے تمام شعبوں میں جاری رہے گا، جو ہسپتال کو مقامی کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف ایک جدید ترین سہولت میں تبدیل کرنے کے قابل بنائے گا۔