Live Updates

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 18لاکھ گھوسٹ بچے ہونے کا انکشاف

محکمہ تعلیم پنجاب نے ڈیٹا انجینئرز کی مدد سے جعلی انرولمنٹ پکڑلی

جمعرات 3 جولائی 2025 17:47

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 18لاکھ گھوسٹ بچے ہونے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 18لاکھ بچوں کی گھوسٹ انرولمنٹ ،ہرپانچ میں سے ایک بچہ گھوسٹ نکلا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے ڈیٹا انجینئرز کی مدد سے جعلی انرولمنٹ پکڑلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کوسالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،دستاویزات میں طلباء کی تعداد1کروڑ8لاکھ ظاہرکی گئی،سرکاری اسکولز میں ہر5میں سے ایک بچہ گھوسٹ نکلا،سرکاری اسکولوں میں 90لاکھ بچے موجود ہیں،تمام اضلاع کے اسکولز میں 40ہزارسے زائد جعلی رجسٹریشن کی گئی۔

فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ،رحیم یار خان میں گھوسٹ انرولمنٹ کی زیادہ تعدادہے،راولپنڈی اوربہاولپور میں گھوسٹ بچوں کی تعداد بھِی سب سیزیادہ نکلی،طلبا کی تعداد پرنان سیلری بجٹ ماہانہ 4ارب، سالانہ 50ارب اضافی دیا گیا۔اس حوالے سے وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ نادرا کی مدد سے تمام حقیقی طلباء کی نشاندہی ہوئی،47ہزاراضافی اساتذہ کی نشاندہی کرلی گئی،اساتذہ نے تبادلوں سے بچنے کے لئے اسکولوں میں جعلی انرولمنٹ کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات