ہمارے بچوں کو اس گرمی میں سکول کے پرانی عمارت میں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات

جمعرات 10 اپریل 2025 20:25

ذ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی جانب گامزن ہے اس سلسلے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگ سیکٹر ضلع مستونگ نے شیلٹر لیس گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بلوچ کالونی پدھہ ضلع مستونگ نئی عمارت کا کام مکمل کر کے متعلقہ محکمے کے حوالے کرنے کے بعد سکول نئی عمارت میں منتقل ہو گئی ہے اس موقع پر کالونی کے معززین اور سکول کے اسٹاف کے علاہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع مستونگ کے اعلی حکام بھی موجود تھے اس موقع پر علاقہ معززین نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو اس گرمی میں سکول کے پرانی عمارت میں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا جسے محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی بدولت سکول کی نئی عمارت کو اپنے وقت مقررہ سے پہلے تعمیر کرکے معصوم بچوں کی تکلیف کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جس کے ہم علاقہ معززین محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع مستونگ کے شکر گزار ہیں

متعلقہ عنوان :