وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت آگ سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 10 اپریل 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت جمعرات کے روز آگ سے بچاؤ اور آگاہی پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،آگ سے بچنے کےلئے جدید ترین اقدامات کو اپنانا ہمارا بنیادی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حفاظتی سامان کی باقاعدہ جانچ پڑتال اور عملے کی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد عباس نے سیمینار میں ہسپتال کی حفاظتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں حفاظتِ آگ کے تمام جدید انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عملے کی مسلسل تربیت جاری ہے۔ سیمینار میں ریسکیو 1122 کے ماہرین نے حفاظتی پروٹوکولز، ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی منتقلی اور آگ بجھانے کے آلات کے استعمال پر جامع لیکچرز دیے۔

متعلقہ عنوان :