ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی، نجی ریسٹورنٹ پر توڑ پھوڑ کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

جمعہ 11 اپریل 2025 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈیفنس سی پولیس نے نجی ریسٹورنٹ پر توڑ پھوڑ کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتارلیا،گرفتار ملزمان میں مبشر، احسان، ذیشان، عثمان، اظہر، نور محمد،شبیر علی، یاسین، وقاص اور نعمان شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق گذشتہ روز موٹر سائیکل سواروں نے نجی ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا تھا،مشتعل ملزمان نجی ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی وگرفتاری کاحکم دیا گیا اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، کوئی بھی فرد قانون سے بالاترنہیں، شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کریں ۔

متعلقہ عنوان :