Live Updates

بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ٹریننگ سیشن کے دوران گیند ان کے پاؤں پر لگی تھی جس کے بعد انہیں لنگڑاتے ہوئے دیکھا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اپریل 2025 10:50

بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو کپتان بابراعظم کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ 
گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

 
تربیتی سیشن کے دوران 30 سالہ بابر اعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 
فرنچائز کی جانب سے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انجری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں ابتدائی کچھ میچز میں باہر بیٹھے رہنا پڑسکتا ہے۔

 
دوسری جانب دورہ جنوبی افریقا کے دوران کیپ ٹائون ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوکر چیمپئنز ٹرافی 2025ء اور دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب صحتیاب ہوکر واپس آگئے ہیں اور ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔                                                                               
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات