خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:59

خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ویمنز کرکٹرز کا کیمپ7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نی24 خواتین کھلاڑیوں کو سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں بلایا ہے۔27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور اوول گرائونڈ کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کیلئے تربیتی کیمپ28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ویمنز کرکٹ ٹیم3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہو گی۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔تینوں میچ کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔