عالمگیر شیخ کو پی ایس بی بورڈممبر کے عہدے سے ہٹا دیاگیا

میجر جنرل عرفان ارشد پی ایس بی بورڈ ممبر مقرر

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:58

عالمگیر شیخ کو پی ایس بی بورڈممبر کے عہدے سے ہٹا دیاگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ کو پی ایس بی بورڈممبر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمگیر شیخ کو گزشتہ سال اکتوبر میں دو سال کیلئے پی ایس بی بورڈ ممبر بنایا گیا تھا ۔عالمگیر شیخ کی جگہ الپائن کلب آف پاکستان کے صدرمیجر جنرل عرفان ارشد پی ایس بی بورڈ کے رکن مقررکردیا ہے ،جو باقی مدت کیلئے پی ایس بی بورڈمیں نماندگی کرینگے۔پی ایس بی نے تبدیلی پی ایس بی آئین 2022 کے تحت تقرری عمل میں لائی۔