بٹگرام میں ٹی ایم اے نے لیڈز مارکیٹ بازار سے انکروچمنٹ آپریشن کا آغاز کر دیا

جمعہ 11 اپریل 2025 11:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹر یشن بٹگرام نے ٹی ایم اے کی حدود بازار میں انکروچمنٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ بٹگرام بازار میں حد سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کا سامان اور غیر قانونی ریڑھیوں کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان اور ٹی ایم او بٹگرام راشد خان جدون کی ہدایات پر انفورسمنٹ آفیسر دوستی الرحمن نے انکروچمنٹ سٹاف کے ہمراہ بٹگرام بازار لیڈز مارکیٹ میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی کیبن کو مسمار کیا گیا اور متعدد ریڑھیوں اور سامان کو ضبط کر لیا گیا اور آئندہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوانے کا عندیہ بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ تجاوزات عوامی آمدورفت میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے، تاجر حضرات ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ٹی ایم اے بٹگرام تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :