خیبرپختونخوا کے 19 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے عمل کو مکمل کرنے کے حوالے سےاعلی سطحی اجلاس

جمعہ 11 اپریل 2025 11:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا کے 19 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے عمل کو مکمل کرنے کے حوالے سےاعلی سطحی اجلاس منعقدہوا۔اعلی سطحی اجلاس کی صدارت وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل، سیکرٹری لاء، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کی نا مکمل امور کی تکمیل، کالجز کی ریشنالئزیشن جیسے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ جامعات کو مزید مستحکم اور ٹریک پر لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔کرپشن، سفارش و اقربا پروری جیسے عناصر کو زیرو سے ضرب دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :