بانڈی پورہ ،بھارتی فورسز نے 8حریت کارکن گرفتار کر لیے

جمعہ 11 اپریل 2025 13:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں 8آزادی پسند کارکن گرفتار کر لیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت جموں و کشمیر ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ سے وابستہ کارکنوں کو ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپوں کے دوران کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کارکنوں کی شناخت نذیر احمد آہنگر، شیخ دانش مشتاق، طاہر احمد میر، خورشید احمد لون ، غلام دین وار، محمد شفیع ڈار، عبدالمجید گوجری اور عبدالمجید لون کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی فورسزکے اہلکاروں نے گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور بنک دستاویزات ، کتب اور موبائل فون وغیرہ ضبط کر لیے۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے فورسز کو آزادی پسندکشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ بھارت کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار اور انہیں تحریک آزادی سے دور کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔