ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس

جمعہ 11 اپریل 2025 15:59

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ سیہڑ کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے ضلع بھر میں مؤثر کارروائیاں عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سیہڑ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کا خاتمہ ضروری ہے،ڈینگی لاروا کی جگہوں پر فوری ایکشن لیا جائے،لاروا پازیٹیو سائٹس کی بار بار انسپکشن کی جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ابرار اقبال،فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر حشام خالد نے انسداد ڈینگی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔\378