صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ

جمعہ 11 اپریل 2025 16:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چوہدری محمد اسلام کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔ بہبود آبادی اور پولیو مہم کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر مل کر مہم میں حصہ لیں گے، مہم کو کامیاب بنانے کےلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنا کام بدستور جاری رکھیں، ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر مل کر مہم میں حصہ لیں گے اس کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عثمان ، انچارج ڈسٹرکٹ فیملی ہیلتھ ڈاکٹر فرخ ناز ،ڈاکٹر صدف یحییٰ، ڈاکٹر نزہت اعوان ، ڈاکٹر اسماء فیاض ،ضلعی فوکل پرسن ہیلتھ محمد ذیشان کے علاوه دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :