چین نے ہالی وڈ فلموں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

ٹرمپ کے ٹیرف سے چین میں امریکی سینماکی طلب مزید متاثر ہو گی،نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن

جمعہ 11 اپریل 2025 18:11

چین نے ہالی وڈ فلموں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد محصولات کے جواب میں چین نے کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں کی درآمد پر فوری پابندی لگانے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ چین میں ہالی وڈ باکس آفس پر منافع حالیہ چند سالوں میں کم ہوا ہے لہذا اس پابندی سے مالی اثرات محدود ہوں گے۔گزشتہ تیس سالوں سے چین دس ہالی وڈ فلمیں سالانہ درآمد کرتا آ رہا ہے تاہم بیجنگ نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ٹیرف سے چین میں امریکی سینماکی طلب مزید متاثر ہو گی۔