کولگام، تیسرے لاپتہ نوجوان کی لاش وشو نالے سے برآمد

جمعہ 11 اپریل 2025 18:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام سے آج تیسرے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مختار احمد نامی نوجوان کی لاش ضلع کے علاقے مہ بھان کے قریب وشونالے سے برآمد ہوئی۔ مقتول مختار احمد رواں برس 13 فروری کو دو دیگر نوجوانوں ریاض احمد ، اسکے چھوٹے بھائی شوکت احمد کے ساتھ لاپتہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ریاض اور شوکت کی لاشیں گزشتہ ماہ وشو نالے سے ملی تھیں۔ یہ تینوں نوجوان ضلع راجوری کے رہائشی تھے ۔ تینوں ایک رشتہ دار کے گھر ایک تقریب میں شرکت کیلئے اشموجی کولگام کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی لاپتہ ہو گئے تھے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان تینوں کو بھارتی فوجیوں نے اغوا کرنے کے بعد شہید کردیا ہے اور لاشیں نالے میں پھینک دیں۔انکے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔