جعفرآباد ،پولیس چیک پوسٹ پر نا معلوم دہشت گردوں کا دستی بم حملہ ،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 11 اپریل 2025 18:38

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) جعفرآباد کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر نا معلوم دہشت گردوں کا دستی بم حملہ کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا پولیس ذرائع کے مطابق جعفرآباد کے علاقے قیدی شاخ کے مقام پر میر حسن پولیس چیک پوسٹ پر نا معلوم دہشت گرد جوکہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک دیا جسکے پھٹنے سے چیک پوسٹ پر تعنیات اہلکار معجزانہ طور محفوظ رہیتاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کر دی گئی ۔