ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا جاری میٹرک امتحانات کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کا دورہ

جمعہ 11 اپریل 2025 19:18

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاء الرحمن نے جاری میٹرک امتحانات کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے امتحانی ہالز میں طلباء اور ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کرام سے تعاون اور پر امن امتحان کے انعقاد پر بات کی۔

انھوں نے اساتذہ اور سٹاف کو نقل کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کی ترغیب دی۔

(جاری ہے)

انھوں نے موقع پر تعینات پولیس اور سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کے ارد گرد داخلے کی اجازت نہ دیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ضلع بٹگرام میں امتحانی مراکز کے قریب غیر متعلقہ افراد کی موجودگی، پاکٹ گائیڈز اور نقل میں استعمال ہونے والے مواد وغیرہ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ طلباء ملک کے معمار ہوتے ہیں۔ نقل کی وجہ سے لائق اور ذہین طلباء پیچھے رہ جاتے ہیں اس لیے ہمیں نقل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے تاکہ ذہین اور قابل طلباء کو آگے آنے کا موقع ملے اور ملک اور معاشرہ ترقی کر سکے۔

متعلقہ عنوان :