قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج ،سزائے موت کے فیصلے کو عمر قید میں تبدیل کردیاگیا

جمعہ 11 اپریل 2025 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کے فیصلے کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے قیدی محبوب عرف جانوکی اپیل پر فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

مجرم پر چودہ نومبر دوہزار اٹھارہ میں ٹھیکر ی والا ضلع فیصل آباد پولیس نے مقصود جاوید کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا۔

مجرم محبوب عرف جانو پر معمولی جھگڑے پر مقصود جاوید کو قتل کرنے کا الزام ہے، ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا ، مجرم نے پھانسی کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد وجہ عناد اور آلہ قتل کی ریکوری ثابت نہ ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔