نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف پہلی بارایکسائز، کسٹم اورپولیس کا مشترکہ کریک ڈائون

شہرکے 8 مختلف مقامات پرای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغازکردیا گیا ہے‘ ڈائریکٹرموٹرزشاہد گیلانی

جمعہ 11 اپریل 2025 19:11

نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف پہلی بارایکسائز، کسٹم اورپولیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)پہلی مرتبہ ایکسائز، کسٹم اور پولیس حکام نے نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کے مطابق اس گرینڈ کارروائی میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز بھی نشانے پر ہیں۔شہر کے 8 مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کسٹم حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، پولیس چوری شدہ گاڑیاں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں تحویل میں لے گا۔شاہد گیلانی کے مطابق ان گاڑیوں کے ذریعے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور ان کی وجہ سے حکومت کو بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا سامنا ہے۔ اگلے ہفتے سے شہر بھر میں مزید بڑی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پنجاب بھر میں ناکہ بندی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :