Live Updates

پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کی تفصیلات جاری کردیں

جمعہ 11 اپریل 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ چکوال میں سب سے زیادہ 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جہلم میں 12 ملی میٹر، منگلا میں 8 اور چکلالہ راولپنڈی میں7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیصل آباد اور منڈی بہائوالدین میں بالترتیب 7 اور 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جھنگ اور ڈیرہ غازی خان میں 4 ملی میٹر ، بھکر و قصور میں 3 ملی میٹر، لاہور و گجرات میں 2 ملی میٹر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات