Live Updates

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد

گرائونڈ میں مینار پاکستان کے تھری ڈی ماڈل ، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ،عابدہ پروین ، علی ظفر، ینگ سٹنرز نے آوازکا جادو جگایا

جمعہ 11 اپریل 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد فلائنگ سپر ہیرو نے سٹیڈیم میں چکر لگا یا اور پی ایس ایل ٹرافی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو پیش کی، گرائونڈ میں مینار پاکستان کے تھری ڈی ماڈل کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

معروف فنکار حمزہ علی عباسی نے پی ایس ایل کی10سالہ سفرپر روشنی ڈالی جس کے بعد معروف فنکارہ عابدہ پروین نے صوفیانہ کلام پیش کیا، اس دوران تھری ڈی اینی میشن کا شانداہ مظاہرہ بھی کیا گیا، عابدہ پروین کی پرفارمنس کے دوران صوفی ازم کی عکاسی کی گئی۔ بعدازاں میوزیکل بینڈ ینگ اسٹنرز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا ،طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے ریپ کا جادو جگہ جگایا، ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس کے بعدآتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس کے اختتام پر سپرسٹار علی ظفر کی نے علاقائی زبانوں میں گیت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، ان کی پرفارمنس کے دوران ایک بار پھر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 10کا آفیشل سانگ بھی پیش کیا جس میں علی ظفر ، ابرارالحق ، نتاشہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات