حکومت عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 11 اپریل 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی ن جمعہ کو 50 بیڈ لیبر ہسپتال استامحمد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری، طبی آلات کی دستیابی اور دیگر معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان سے طبی سہولیات کے متعلق رائے بھی لی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور ہسپتالوں میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس لیے محکمہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :