Y وزیر مملکت برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر ، پاکستان، ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ زوالوجی لیبارٹری کا دورہ

وزیر مملکت وجیہہ قمر نے اعلیٰ تکنیکی سہولیات کے ذریعے تحقیق اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 04:50

R راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ زوالوجی لیبارٹری کا دورہ کیا جو ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کے تعاون سے قائم کی گئی تھی دورے کے دوران وزیر مملکت وجیہہ قمر نے اعلیٰ تکنیکی سہولیات کے ذریعے تحقیق اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ ''یہ جدید سہولت لائف سائنسز میں تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی طلبائ اور فیکلٹی کے لئے سنگ بنیاد کی اہمیت رکھتی ہے اور اس کے نتائج دوررس ہوں گے۔

'' وزیر مملکت نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کے اہم کردار پر بھی زور دیا پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نے خطاب میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور مضبوط دوستی پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تیکا ترکیہ کی ایک ترقیاتی تنظیم ہے جو گزشتہ 15 سالوں سے پاکستان میں کام کر رہی ہے۔ اس دوران ہم نے مختلف شعبوں میں 700 سے زائد منصوبے مکمل کیے ہیں ہم اپنی قوموں کے درمیان تاریخی رشتے کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور ترکی کا برادرانہ رشتہ ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کی ضرورت کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور بتایا کہ ترکی کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کا وفد تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کا جلد دورہ کر رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال، وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے وڑن اور تعلیمی اور تحقیقی ماحول میں بہتری کے لئے زوالوجی لیب کی اہمیت سے روشناس کروایا۔ انہوں نے تیکا کی مدد پر شکریہ ادا کیا، جس سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کو جدید تحقیق کے لئے مدد مل رہی یے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے علمی تعاون کی ایک مثال ہے، جس سے مستقبل میں علمی اور تحقیقی شراکت داری کی راہ ہموار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :