سردیوں میں جسم میں طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بیر فائدے مند پھل ہے

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)بیر ایک قدرتی غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو سردیوں میں جسم کو طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔کبھی کبھی ہم بہت بڑی مشکل کو بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں اگر ہمیں درست معلومات ہوں۔ ہم میں سے اکثر لوگ، نوجوان بچے، اور خواتین پٹھوں اورہڈیوں کی کمزوری کا شکار نظر آتے ہیں اور ان کمزوریوں کی وجہہ سے ایک صحتمند خوبصورت زندگی کی جگہہ بیزار کن زندگی گزار رہے ہوتے ہیں- جبکہ آجکل سردیوں کے موسم میں یہ چھوٹا سا پھل یعنی ’بیر‘ بہت عام ٹھیلوں اور دکانوں پر بکتا نظر آتا ہے، یہ چھوٹا سا پھل اپنے اندر غزائیت اور طاقت کا خزانہ رکھتا ہے۔

بیر میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور قدرتی شکر موجود ہوتی ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے، جس سے جسمانی کمزوری اور تھکن کم ہوتی ہے۔بیر میں کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم شامل ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہڈیوں کے ٹوٹنے یا کمزور ہونے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

بیر میں پروٹین اور آئرن کی مقدار موجود ہوتی ہے، جو پٹھوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔اس کے اندر موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم پٹھوں میں کھچاؤ اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔بیر میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار ہوتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے، خاص طور پر سردیوں میں وائرل بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔جلد اور بالوں کے لیے فائدیبیر میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو چمکدار اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔اس میں موجود آئرن بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔بیر جسم کے زہریلے مادوں کو خارج کر تا ہے اور جسم کو زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :