برطانیہ، گزشتہ برس گرمی سے 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہونے کا انکشاف

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)برطانیہ میں گزشتہ برس گرمی سے 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، توقع سے زائد یہ اموات موسم بہت زیادہ گرم نہ ہونے کے باوجود واقع ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شائع ہونے والے نئے اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2024 میں گرمی کے 4 ادوار آئے لیکن ان کی شدت زیادہ نہ ہونے کے سبب سب سے کم شدت والی یلو وارننگ ہی جاری کی گئی لیکن اس کے باوجود 1 ہزار 311 اموات ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زائد اموات گزشتہ برس آنے والی 4 لہروں میں سے 18 سے 20 جولائی کے درمیان آنے والی دوسری لہر کے درمیان واقع ہوئیں جس میں 467 افراد جان سے گئے۔

متعلقہ عنوان :