
ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیلا روس میں روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو بیلاروس کے شہریوں کو مہیا ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلا روس کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کی گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 12 اپریل 2025
12:35

(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اور بیلاروس کے درمیان پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجنے پر اتفاق کرلیا گیا، دونوں ممالک درمیان فوجی تعاون اور تجارت میں اضافے کے بھی معاہدے کئے گئے تھے۔
پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوگئے تھے۔پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے تقریب میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچے تھے جہاں میزبان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ مسلح افواج نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیاتھا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے تھے۔ تقریب میںپاکستان اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہواتھا۔اس سے قبل بیلا روس کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان بیلا روس کے ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات ہوئی تھی۔ پاکستان سے 150,000 سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔دونوں رہنماﺅں کے کے درمیان طے پایا تھاکہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائےگا۔ دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھایا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماوں کا پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کے تمام پہلووں میں حالیہ مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
-
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے.اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.