لاہورسمیت پنجاب بھر میں (کل)سے شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل ( اتوار)سے شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے ،بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے ،گرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہواں اور طوفان کا خطرہ موجود ہے، ہیٹ ویو سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتی جائے ۔پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافے سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار بھی بڑھ سکتی ہے۔