بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ میںمزید 2کشمیری نوجوان شہید کردئیے،تعدادتین ہوگئی

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:40

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں ضلع کشتواڑ میںمزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کوشہید کیا گیا تھا۔بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن بدھ کے روز شروع کیا تھا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔