بہار،کنہیا کمار سمیت کانگریس کے کم از کم 20رہنما گرفتار

پولیس نے ریلی کے شرکا ء کومنشتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اورپانی کی بوچھاڑ کی

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:40

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے کانگریس رہنما کنہیا کمار سمیت پارٹی کے کم از کم20 کو پولیس نے دارلحکومت پٹنہ میں اس وقت حراست میں لیا جب و وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنہیا کمار ریاست میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف ایک ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مارچ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے راجہ پور پل کے مقام پر روک دیا۔سینٹرل پٹنہ کے ڈی ایس پی کرشنا مرای نے کہا ہم نے کنہیا کمار سمیت تقریباً 20 افراد کو حراست میں لیا ہے اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے کوتوالی تھانے منتقل کیا ۔پولیس نے ریلی کے شرکا ء کومنشتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اورپانی کی بوچھاڑ کی ۔ اس دوران کنہیا کماراور دیگر رہنمائوں کو حراست میں لیا گیا۔