چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ممبر پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کا دورہ کیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:11

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کا اچانک دورہ کیا ۔سارہ احمد نے بیورو میں مقیم بچوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کے مختلف سیکشنز کے دورہ کے دوران بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔

(جاری ہے)

سارہ احمد نے بچوں کی دیکھ بھال اور فراہم کردہ سہولیات کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں اور بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا جس کے ساتھ ساتھ افسران اور ملازمین سے انتظامی امور پر بریفننگ بھی لی اور موقع پر ہدایات جاری بھی کیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی جی چائلڈ آفتاب احمد،عابد حسین رانا،میڈیم فوزیہ سعید،احمد چیمہ،محمد خرم و دیگر سٹاف موجود تھے۔\378