تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی جوا کھیلنے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں ، 6 جواری 2 منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے جواء کھیلنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے ، 6 جواری اور 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او شاہ پور سٹی اسد حیات بھوانہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شاہ پور کے علاقہ میں لگنے والے عرس و میلہ حضرت شاہ شمس شیرازی میں جواء کے ذریعے لوٹنے والے 6 جواریوں کو گرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 11 ہزار سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ اس طرح منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتارکرتے ہوئے ملزم خاور سے شراب 50 لیٹر اور سیف اللہ سے چرس 510 گرام برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، گرفتار جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جنکو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :