نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات،حکومت سندھ کو آگاہ کردیا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)نیب نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے۔ سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں۔ عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔