روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے،چیف آپریٹنگ آفیسر

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:09

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے،چیف آپریٹنگ آفیسر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجرآفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 90ہزار عازمین حج سفر کریں گے، رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کیلئے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

آفتاب گیلانی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کیلئے کاؤنٹر جلد قائم کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گا۔پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمین حج کیلئے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی تھی۔وزارت اطلاعات کے مطابق اب مزید 10ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔